اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بڑی سیاسی جماعت کی قبل ازوقت انتخابات کی مخالفت

اسلام آباد(نیوزالرٹ)رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ قبل از وقت الیکشن نہیں چاہتے حکومتوں کے فیصلے صرف عوام اپنے ووٹوں سے کریں گے،قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شاید خان صاحب کو کسی جوتشی نے کہہ دیاہےکہ ان دنوں انکےستارے درست حالت میں ہیں مگر وہ سن لیں کہ ستارے گردش میں آنے میں دیر نہیں لگتی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیں، کسی قوت کو قبل از وقت انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کسی کے اشارے پر جلد الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،قمرزمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں وہی لوگ کھڑے ہیں جن کو وہ کل تک کرپٹ کہتے تھے، حدیبیہ کیس کے فیصلے پر ہمیں اعتراض ہے، فوجداری مقدمات 20 سال بعد بھی سنے جا سکتے ہیں۔