سیہون :2مسافر کوچوں اور مزدا میں خوفناک تصادم ،5بچوں سمیت نو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر دو مسافر کوچوں اور مزدا کے درمیان خوفناک تصادم میں نو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
سیہون :سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر آمنے سامنے سے آنے والی دو مسافر کوچوں اور مزدا کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نعشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حادثے کے بعد دونوں مسافر کوچوں کے ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنکی تلاش جاری ہے ۔