اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیب کا نوازاور شہبازکے خلاف نیاحُکم آگیا

اسلام آباد(نیوزالرٹ)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکواٹرز میں ہوا جس میں بد عنوانی کے 6ریفرنس دائر کرنے ،4انکوائریوں ،11 انویسٹی گیشنز کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ، ان پر مبینہ طورالزام ہے کہ انہوں نے رائیونڈ سے شریف فیملی کے گھر تک سال 2000 میں غیر قانونی دور رویہ سڑک تعمیر کر کے قومی خزانے کو تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ،ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور الیکٹراک پراجیکٹ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابراعوان ،سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ،سابق سیکریٹر قانون و انصاف مسعود چشتی ،سابق سیکریٹری شاہد رفیع اور سابق ڈائریکٹر اعجاز بشیر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ،ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ انہو ں نے نندی پور پن جبلی منصوبہ میں تاخیر کی جس سے قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان پہنچا ،ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے،ان پر الزام ہے کہ انہو ںنے سینڈک میٹلز لیمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر محمد رازق اور دیگر کی تعیناتی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیا اور قومی خزانے کو 17.70 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ،اجلاس میں سابق چیئرمین پاکستان تمباکو بورڈ صاحبزادہ خالد کے خلاف بد عنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ،نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے متروکہ وقف املاک بور ڈ کے سابق چیئر مین سید آصف اختر ہاشمی کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دی ،ملزم پر متروکہ املاک بورڈ کے450 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارت کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ،نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ پڑھئے: