اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دُلہاکی ایک دن میں 3شادیاں کرنے کاانوکھاریکارڈ

یوگنڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سےزیادہ شادیاں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر افریقی ملک یوگنڈا کے ایک 50 سالہ شخص نے ایک ہی دن میں 3خواتین سے شادی کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مختلف اخباری ویب سائیٹس کے مطابق ایک ہی روز شادیاں کرنے والے شخص کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں،اگرچہ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے طور یوگنڈا میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کی کوشش کی مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی البتہ این ٹی وی نے یوٹیوب پر پوسٹ ایک فوٹیج کی مدد سے اس کی تصدیق کی ہے کہا جا رہا ہے کہ ایک ہی دن میں تین شادیاں کرنے والا مسلمان بتایا جا رہا ہےجسکی تین میں سے ایک بیوی کی عمر 48 سال ہے دوسری کی 27 اور تیسری کی 24 سال بتائی جاتی ہے یوگنڈا کے علاقے واکیسو میں ہونے والی اس شادی کی تقریب کی فوٹیج العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی پوسٹ کی ہے۔