بندوق کے ساتھ سیلفی ،نوجوان جاں بحق

کراچی: ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ سے اسد نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان سیکیورٹی گارڈ تھا اور بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوا۔ اہل خانہ نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ اسد کے والد کے مطابق واقعہ خودکشی نہیں قتل کی واردات ہے۔