اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

2017 میں کون سی پاکستانی اداکارہ دلوں کےساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی راج کرتی رہیں؟

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘نے باکس آفس پر چاہے زیادہ کامیابی حاصل نہ کی ہو لیکن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فلم رئیس:2017 اداکارہ ماہرہ خان کی زندگی اور کیرئیر کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔ رواں سال ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرکے ساتھی اداکاراؤں سمیت پاک بھارت کے شوبز حلقوں کو حیران کردیا۔ فلم کی ریلیز کے بعد پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں صرف ماہرہ خان ہی چھائی رہیں جب کہ بھارتی میڈیا پورا سال ماہرہ خان کی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے قصیدے پڑھتا نظر آیا۔ٹوئٹر پر بھی فلم ’رئیس‘کے قصے جاری رہے یہاں تک کہ فلم (رئیس)کورواں سال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈمیں رہنے والی فلم کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ ٹوئٹر انڈیا کے جانب سے جاری کی جانےو الی رینکنگ کے مطابق 2017 میں ٹوئٹر پر جس فلم کے بارے میں سب سے زیادہ بات کی گئی وہ ماہرہ اور شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘ہے۔ فلم کے علاوہ شاہ رخ خان بھی رواں سال ٹوئٹر صارفین کے نشانے پر رہے اور ان کے بارےمیں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بات کی گئی۔فلم ٹائیگر زندہ ہے:ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ شاہ رخ خان کوئی اعزاز حاصل کریں اور سلمان خان پیچھے رہ جائیں۔ شاہ رخ کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے بارے میں رواں سال ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بات کی گئی۔فلم ٹیوب لائٹ:سلمان خان کے چاہنے والے دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل نہیں کی تو کیا ہوا وہ دوسری اور تیسری دونوں پوزیشنوں پر براجمان ہیں۔ رواں سال کے وسط میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘کے بارے میں ٹوئٹر صارفین نے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ بات کی۔فلم پدماوتی:ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم’پدماوتی‘کا شمار رواں سال سب سے زیادہ تنازعات میں رہنے والی فلموں میں ہوتا ہے۔ فلم پر انتہا پسندوں کی جانب سے کی جانےوالی تنقید اور دھمکیوں کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم کی نمائش ہی موخر کردی۔ مسلسل تنازعات میں گھرے رہنے کے باعث اس فلم کے بارے میں بھی ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بات کی گئی۔