اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی تازہ ترین خبریں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

واربرٹن(نیوزالرٹ)واربرٹن پولیس نے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کیمطابق واربرٹن فیروزوٹواں روڈ چاندی کوٹ سٹاپ کے قریب پولیس نے دوران گشت نوید نامی شخص سے شراب اور محمد عارف سے ناجائز 30بور پسٹل برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اورالگ الگ مقدمات درج کردیے ہیں۔واربرٹن(نیوزالرٹ)رہنما تحریک انصاف واربرٹن ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع نے کہا ہے کہ حکومت اب پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، ہر روز پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو مشکلا ت سے دو چار کردیا جاتا ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کم ترین قیمت پر دستیاب رہا لیکن اسکا ذرا سا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچنے دیا گیا اور ان ساڑھے چار سالوں میں اشیاء ضرورت کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔اپنے جاری ایک بیان میں منصور شفیع نے کہاکہ ہر شعبہ میں تنزلی ہوئی لیکن حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے، جبکہ عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

واربرٹن (نیوزالرٹ) شہباز احمد خان مسلسل پانچویں مرتبہ پریس کلب شیخوپورہ کے صدر منتخب صحافیوں کی مبارکباد۔سینئر صحافی روزنامہ پاکستان ملک عبدالوکیل سندرانہ،رائے محمد عنصر،بیوروچیف نیوزالرٹ ملک عثمان سندرانہ،رائے محمد ظفرودیگر کی طرف سے صدر کے عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر شہباز احمد خان،جنرل سیکرٹری شوکت علی ناز ، محمد اسلم بھٹی اور دیگر عہدہ داروں کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی۔ملک عثمان سندرانہ نے صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان کے لیے پیغام میں کہا کہ آپ کی کامیابی پریس کی کامیابی ہے۔ امید ہے نو منتخب اراکین صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گےننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ) کیپٹن حسنین نواز شہید ویلفیئر آرگنائزیشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام شہید کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید کے والد محمد نواز گوہر ،بھائی ثقلین نواز اور کوثین نواز سمیت آرگنائزیشن کے عہدیدران ،علماء کرام ،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ،امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف جاری فیصلہ کن جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید کے والد اور آرگنائزیشن کے صدر محمد نواز گوہر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب اس پاک وطن کے سپاہی ہیں ،وطن عزیز کو اندورنی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے بچانے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہم میں ہر ایک کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین نواز شہید نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف ہمارا بلکہ اہل علاقہ کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ کیپٹن حسنین نواز شہید کے وطن عزیز کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے مشن کی تکمیل کے لئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا 12واں ماہانہ اجلاس گزشتہ روز میونسپل کمیٹی ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی محمدنعیم اشرف چدھڑ نے کی اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم احمد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انوار احمد، میونسپل آفیسر(آئی اینڈ ایس) محمد شریف سمیت میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی 30وارڈوں کے کونسلرز، خواتین ممبرز، کسان ممبرز، یوتھ ممبر اور اقلیتی ممبرز سمیت ہاؤس کے دیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ بابت وصولی کمرشل نقشہ فیس اندرون حدود کمیٹی ننکانہ صاحب، کرایہ داری کھوکھاجات، ریڑھیاں والا بازار اور شکایت سیل غلہ منڈی ننکانہ صاحب سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے جبکہ اجلاس میں اقلیتی ممبر سردار گوپال سنگھ چاولہ کے والد محترم، لیڈی کونسلر زبیدہ صدیق کی ہمشیرہ اور کونسلر محمد شفیق کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ننکانہ صاحب (نیوزالرٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر سبز پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کے خلاف مشترکہ آپریشن 15سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ میں بند کروانے کے علاوہ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خرم نذیر اور اے ایس پی سنگھار ملک کی قیادت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگاکر غیر قانونی طور پر سبز نمبر پلیٹیں لگانے والوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو پکڑ کر موقعہ پر نمبر پلیٹیں اتار دی گئی اس موقعہ پر 15سے زائد موٹر سائیکلوں سمیت متعدد گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں تھانہ میں بند کروادیا گیا ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ننکانہ خرم نذیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر بلا نمبر پلیٹ گاڑیوں اور غیر قانونی طور پر سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے جو بلاامتیاز جاری رہے گا انہوں نے تمام گاڑی/موٹر سائیکل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کردہ گورنمنٹ کی منظور شدہ نمبر پلیٹیں ہی لگائیں اگر کسی کے پاس محکمہ کی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹیں نہیں ہیں تو وہ فوری طور پر محکمہ ایکسائز میں رابطہ کرکے اپنی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں وصول کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف عقیل کا مختلف گنا خریداری مراکز پر چھاپے ، اوزان کے معیار کو چیک کیا گیا، وزن کم تولنے پر دو کنڈا مالکان کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالواحید نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف عقیل کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے کنڈوں کی سخت نگرانی کی جائے کیونکہ اکثر کنڈا مالکان دن کے وقت ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے ڈر سے بھاگ جاتے ہیں اور رات کے وقت کاشتکاروں سے گناخریدتے ہیں رات کے وقت گنا خریدنے والے کنڈوں پر چھاپے مارے جائیں تاکہ وہ پورا وزن تولیں کم وزن تولنے والے کنڈا مالکان کے خلاف چالان کرکے عدالت کو بھجوائے جائیں اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف عقیل نے گزشتہ روز مختلف گنا خریداری مراکز پر چھاپے مارے چک نمبر 11جڑانوالہ روڈ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ خریداری گنا مراکز کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ گنا مافیا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ گنا کاشتکاروں کے جائز حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گاوزن اور قیمت پر سمجھوتہ نہیں ہوگاکسانوں کو گنے کی پوری قیمت اور پورا وزن اور فوری ادائیگی کے لیے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی گنا کے کاشتکاروں کا معاشی قتل کرنے دوں گا۔اس موقع پر دو کنڈوں کا معائنہ کیا جوکہ گنا کم تول رہے تھے ان کے خلاف چالان کرکے عدالت کو بھجوائے گئے،اس موقع پراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا عدنان احمد بھی موجود تھے۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کا 7واں ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین /کنوینئر ڈسٹرکٹ کونسل رائے منشاء خاں نے کی اجلاس میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب سید نجف علی شاہ،ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کاشف جاوید ورک، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ محمد جاوید انور گوندل ، ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے دیگر افسران اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں سمیت ہاؤس کے دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں عوام الناس کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تحصیل ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل اور شاہکوٹ کی یونین کونسلوں میں کرکٹ، فٹ بال، گھوڑا ڈانس، کیٹل شو، ویٹ لفٹنگ، جوڈو کراٹے، گولہ بازی، رسہ کشی، بیڈمنٹن سمیت مختلف سکولوں و کالجز کے بچوں میں مقابلہ جات منعقد کروانے اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں نقدانعامات تقسیم کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی ملکیتی سانگلہ ہل میں واقع دوکانوں کا کرایہ قانون کے مطابق طے کرنے کی بھی قرار داد پیش کی گئی اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)گورنمنٹ گورو نانک بوائز ہائی سکول ننکانہ صاحب کے گراؤنڈ میں ننکانہ الیون اورشاہ کوٹ الیون ٹیموں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا اس موقعہ پر شاہ کوٹ الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے مقررہ 5اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر49سکورز بنائے جبکہ ننکانہ الیون نے 3اوورز میں ہی ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے میچ جیت لیا پہلا میچ جیتے کے بعد ننکانہ الیون نے دوسرے میچ میں بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے 6اوورز میں83سکورز بنائے جبکہ شاہ کوٹ الیون 6اوورز میں 71سکورز ہی بنا سکی دوسرا میچ بھی ننکانہ الیون نے جیت لیا ،ننکانہ الیون میں محمداحسان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے چار چاند لگا دیے اوردونوں میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ،میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ اور بہتر کارکردگی کو سراہا انہوں نے کھیلوں کو ٹیم ورک اور افراد کی ذاتی صلاحیتوں میں بہترنکھار کے علاوہ ذہنی ،جسمانی،نفسیاتی اور معاشرتی صحت کے لیے ضروری قرار دیااور ریسکیورز کی فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

واربرٹن(عثمان سندرانہ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے واربرٹن میں ریسٹورنٹس اور گوشت کی دکانوں پر چھاپے، ناقص صفائی پر دکانداروں کو وارننگ دیدی گئی، اس موقع پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے واربرٹن شہرمین بازار میں واقع گوشت اور شوارما پوائنٹس،برگر شاپ ودیگر کوہدایات جاری کیں کہ وہ ماسک، ہاتھوں میں دستانے اور سر پر ٹوپی پہننے کا اہتمام کریں، علاوہ ازیں دکانوں، گوشت والے پھٹوں اور مرغیوں کو رکھنے والے جنگلے کو صاف ستھرا رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر چونے کا چھڑکاؤ کریں۔

واربرٹن(عثمان سندرانہ)جوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب تحریک انصاف چوہدری نوشیر مان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے چا ر سالوں میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی نہ ہوسکی،عوام آلودہ پانی پینے سے بیمار ہورہے ہیں، صاف پانی کی فراہمی کے لئے کئی محکمے بنائے گئے لیکن ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ چوہدری نوشیر مان نے مزیدکہاکہ ملک میں واٹر پالیسی ہی نہیں، عوام کو صاف پانی کیسے میسر آ سکتا ہے، پنجاب میں ہر سال ہزاروں افراد ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، پنجاب کے مختلف شہر مثلاً ننکانہ صاحب، لاہور، اسلام آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، گجرات، ملتان، لیہ، سمیت بیشتر شہروں کے پانی میں آرسینک ہے۔شیخوپورہ (عثمان سندرانہ) شہباز احمد خان مسلسل پانچویں مرتبہ پریس کلب شیخوپورہ کے صدر منتخب صحافیوں کی مبارکباد۔سینئر ملک عبدالوکیل سندرانہ،رائے محمد عنصر،بیوروچیف نیوزالرٹ ملک عثمان سندرانہ،رائے محمد ظفرودیگر کی طرف سے صدر کے عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر شہباز احمد خان،جنرل سیکرٹری شوکت علی ناز ، محمد اسلم بھٹی اور دیگر عہدہ داروں کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی۔ملک عثمان سندرانہ نے صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان کے لیے پیغام میں کہا کہ آپ کی کامیابی پریس کی کامیابی ہے۔ امید ہے نو منتخب اراکین صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

واربرٹن(عثمان سندرانہ)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ للبنات مکہ کالونی واربرٹن میں خواتین کیلئے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا۔جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن(نگران یورپ) ابوالبیان الحاج محمد اظہر اقبال عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔رکن شوریٰ الحاج محمد اظہر اقبال عطاری نے اپنے بیان میں محب رسول ﷺ ، اسلامی بہنوں کو پیارے آقا کریم کی اطاعت و فرما برداری،جھوٹ و غیبت سے بچنے وعدہ خلافی اوربے پردگی سے بچتے ہوئے اللہ اوراسکے آخری نبی محمد ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کیمطابق زندگی گزارنے کا درس دیا اورخطاب کے دوران نماز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔آخر میں جامعۃ المدینہ کی مدنی بہنوں میں اسناد بھی تقسیم کیں اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ننکانہ صاحب (نیوزالرٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ، بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے سابق صدر ، پریس کلب ننکانہ صاحب کے بانی ومصنف چوہدری برکت علی غیور ایڈووکیٹ کی 12ویں برسی ان کی رہائش گاہ واقع غیور ہاؤس گلی چوہدری برکت غیور والی ننکانہ صاحب میں ادا کی گئی اس موقعہ پر چوہدری برکت علی غیور کے صاحبزادہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس شاہین اقبال غیور، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب رائے محمد اکرم بھٹی، سابق صدور محمد امین بھٹی، محمد انور زاہد، شیخ محمد امین، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء اور معروف سماجی کارکن حاجی عبدالحمید رحمانی، پروفیسر غلام رسول مجاہد، پروفیسر طارق سلیم غیور سمیت وکلاء، صحافیوں، تاجروں، شہریوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیدران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔