اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات بڑھ گئے

پشاور(عظمت گل)2017 ءخواجہ سراؤں پربھاری رہا ،رواں سال 7 خواجہ سراقتل جبکہ500سے زائدکو تشدد کا نشانہ بنایاگیا، تفصیلات کے مطابق سال 2017 ءخیبرپختونخواکی خواجہ سرابرادری کے لئے ناخوشگواررہا،خواجہ سراؤں کیخلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا،7 خواجہ سرا بے دردی سے قتل کئے گئے جبکہ 500 سے زائد کو مختلف واقعات میں سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا،ستم بالائے ستم یہ کہ5 سالوں میں صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کی بہبود اورتحفظ کے لئے محض دعوے ہی کرتی رہ گئی،خواجہ سراؤں کوجنسی تشدد کے ساتھ ساتھ بھتہ وصولی جیسی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔