اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں کو ٹربو گیئر لگا دیا۔ 10 فیصد اضافہ کر ڈالا

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں کو ٹربو گیئر لگا دیا۔ 10 فیصد اضافہ کر ڈالا۔ شہر قائد سے لاہور تک کا بھاڑا 10 ہزار روپے بڑھ گیا۔ کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق ایک شہر سے دوسرے شہر کا کرایہ 8 سے 10 ہزار روپے بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد کراچی سے لاہور کا کرایہ 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ کراچی سے پشاور تک ایک کنٹینر کا کرایہ 1 لاکھ 40 ہزار کر دیا گیا ہے۔ صنعتکار کہتے ہیں کہ سفری لاگت بڑھ جانے کا سارا بوجھ عوام پر ہی آئے گا۔حکومت نے ایندھن کے دام بڑھائے تو سب نے سفری لاگت کا بوجھ عوام کو منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ کیا سرکار کو احساس ہے کہ محدود ماہانہ آمدن کمانے والے اپنا دکھڑا کس سے روئیں گے۔