اہم دہشت گرد کو پاک فوج نےنشانِ عبرت بنادیا

کراچی(نیوزالرٹ)پاک فوج نے انتہائی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میجر اسحاق کو شہید کرنے والے دہشت گرد ظاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیاہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انتہائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ملنےپر کراچی کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی جس دوران میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ظاہر شاہ اور اس کا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر 4 دہشت گردوں کو حراست میں بھی لے لیا گیاہے ،آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کرنے کے منصوبے پر تھے لیکن پاک فوج نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیاہےہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔