اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی سابق رکن اسمبلی کے گھر تین درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کا دھاوا، وکلاء برادری کا احتجاج

ننکانہ صاحب( چوہدری افضل حق خاں) پیپلز پارٹی لاہورڈویژن کے صدر اور سابق ایم پی اے رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی کے گھر پر لاہور پولیس کے تین درجن سے زائد اہلکاروں کا دھاوا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رائے محمد اکرم خاں بھٹی نے پولیس گردی کے اس واقعہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق شام سات بجے کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح لاہور پولیس کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھر میں گھس کر انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کیا اور رائے شاہجہان احمد بھٹی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر کے علاقہ کو سیل کردیاعلاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا رائے شاہجہان احمدخاں بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے چوکیدار کو ایک کمرے میں بند کردیا اور زبردستی میرے کمرے میں گھس آئے اور انہوں نے ہمارے ساتھ انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کیا اور مجھے پکڑ کر گھر سے باہر لے آئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر کے کونے کونے کی تلاشی لی اور کہا کہ ہم لاہور میں ہونے والے دوہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو پکرنے کے لیے آئے ہیں اور وہاں کوئی ملزم نہ ملنے کے کے بعد واپس چلے گئے جبکہ ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کا اس واقعہ سے لاعملی کا اظہار کیا ہے صدر بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب رائے محمد اکرم خاں بھٹی نے پولیس گردی کے اس افسوسناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے آج پانچ جنوری کو مکمل احتجاجی ہڑاتل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قاننی کاروائی نہ ہونے تک وکلاء برادری بھر پور احتجاج کرے گی۔