اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ کا ویزا پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ویزاپالیسی میں تبدیلی کیوجہ سے لاکھوں کی امریکہ سے بے دخلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکہ کی طرف سے ایچ ون بی ویزا کے ضابطوں میں تبدیلی کی وجہ سے 10 لاکھ افراد کو امریکہ سےبےدخلی کاخطرہ ہے جو وہاں گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں، امریکہ میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ تعداد بھارتیوں کی متاثر ہو گی، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دس لاکھ افراد میں زیادہ تعدادبھارتیوں کی ہےاس حوالے سے ایک سوفٹ ویئر کمپنی نےکہا کہ اس طرح دونوں ملکوں کا ہی نقصان ہوگا کیونکہ ان افراد کے بے دخل ہونے سے یہاں سوفٹ ویئر کے تربیت یافتہ افراد میں کمی واقع ہو جائے گی، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دنوں پہلے کہہ چکے ہیں کہ امریکہ میں امریکی سامان خریدو اور یہاں صرف امریکیوں کو ہی نوکریاں دو، بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مہندرا گروپ نے اس صورت حال پر کہا کہ اگر بھارتیوں کو وہاں سے بے دخل کیا گیا تو ہم انہیں بھارت میں خوش آمدید کہیں گے۔