اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے یہاں کلک کریں

کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں ، چوہدری نوشیر مان
واربرٹن (عثمان سندرانہ)کھیل صحتمند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے گراس روٹ پر کام کرنا بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہارجوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف اور امیدوارپی پی173 چوہدری نوشیر مان نے واربرٹن میں منقعدہ والی بال میچ کی تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کھیل معاشرے کے صحتمندانہ ماحول کی عکاسی کرتے ہیں بدقسمتی سے ہم قدرتی اور فطری چیزوں سے دور جا رہے ہیں آج کے نوجوانوں میں بھاگ دوڑ کی عادت ختم ہو چکی اور اس کی بڑی وجہ کمپیوٹر گیمز ہیں لیکن دوسری طرف کھیل کے میدانوں کی کمی نے بھی ایک مسٗلہ بنا دیا ہے ۔نوشیرمان نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اگر قدرت نے تحریک انصاف کو موقع دیا تو وہ جہاں دوسرے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں گے وہاں کھیلوں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
کرپشن کرنیوالوں کو ڈھیل نہیں ملے گی ، سردار عاطف
واربرٹن(عثمان سندرانہ) وائس پریزڈنٹ یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب پاکستان تحر یک انصاف سردار محمد عاطف نور مان نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو اب کوئی ڈھیل نہیں ملے گی اور نہ ہی کو ئی ڈیل کی کوشش کامیاب ہوں گی۔میاں برادران نے ملک کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اس کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہو چکا ہے اس لیے اس کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا جس کے لیے تحر یک انصاف حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کی سیاست کر رہی ہے۔سردار محمد عاطف نور مان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کی جد وجہد کا نتیجہ ہے کہ آج کر پٹ لوگ انصاف کے کٹہرے میں آچکے ہیں اور اب کر پشن کر نیوالوں کیلئے پار لیمنٹ اور سیاسی میدان میں کوئی جگہ نہیں ایسے لوگوں کو عوام بھی مسترد کر دیں گے۔
ٹرمپ بیان کی مذمت کرتے ہیں، چوہدری محسن بگڑ
واربرٹن(عثمان سندرانہ)وائس چیئرمین واربرٹن چوہدری محسن اقبال بگڑ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ الزامات پر پاک فوج کا عالمی نمبردار کو دو ٹوک جواب قابل ستائش ہے۔ جس کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ دہشت گردی کو ختم کرنے میں پاک فو ج کے کردار کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے امریکی امداد کے حوالے سے پارلمینٹرین اور فوج کو دو لفظوں میں جواب دینے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، اور ٹرمپ بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال

ننکانہ صاحب ( نیوز الرٹ ) صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن رائے شاہ جہان بھٹی کے گھر پولیس گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال اور عدالتی امور کا بائیکاٹ ،ذمہ دران اور پس پردہ عناصر کے خلاف کاروائی تک وکلاء کا احتجاج جا ری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بار روم میں منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رائے اکرم خان بھٹی ، رائے شاہ جہان احمد خان بھٹی ،محمد انور زاہد ،لیاقت حیات بھٹی اور دیگر عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر جا وید احمد مان ،سابق صدور چوہدری انور زاہد ،شیخ محمد امین ،خادم حسین سدھو ،سابق جنرل سیکرٹریزمیاں لیاقت علی اورعلی عمران اعوان ،چوہدری محمد ارشد ، شہباز احمد مشتاق بھٹی سمیت دیگروکلاء رہنماء بھی موجود تھے ،رائے اکرم خان بھٹی نے کہا کہ معزز با ر ممبر کے گھر غیر قانونی طور پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس گردی کی گئی جس کی مارشل لاء دور میں بھی مثال نہیں ملتی ،پولیس گردی کے واقعہ پر وکلاء سراپا احتجاج ہیں اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس واقعہ میں ملوث ذمہ دران اور پس پردہ عناصر کے خلاف کاروائی نہیں کی جا تی انہوں نے کہا پولیس گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار روم کی طرف سے پیر 8 جنوری کو تیسرے روز بھی ہڑتال کی جا ئے گی اور واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کر نے کے لئے پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کو تحریری طور لکھ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا جا ئے گا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے شاہ جہان احمد بھٹی نے کہا کہ لاہور پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے میرے گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر نہ صرف مجھ سے بلکہ میری اہلیہ سے بھی بد تمیزی کی اور ان سے موبائل فون چھین لیا ،پولیس گردی کا یہ واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ،لیاقت حیات بھٹی نے کہا کہ وکلاء اپنے معزز بار ممبر کے لئے متحد ہیں اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ذمہ دران کے خلاف کاروائی نہیں کی جا تی
۔ ننکانہ صاحب ( نیوز الرٹ )الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جا ری کر دی ،سال 2017 میں 200سے زائد طلباء کی رہنمائی اور مالی معاونت کی گئی ،رمضان المبار ک میں 200 سے زائد مستحق گھرانوں میں عید راشن تقسیم کیا گیا،خدمت انسانیت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، اظہر اقبال کھوکھر صدر الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر تفصیلات کے مطابق الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے صدر اظہر اقبال کھوکھر ،جنرل سیکرٹری وقاص اسلم کھوکھر،چیئر مین انجینئر محمد رضوان نذیر ،انفارمیشن سیکرٹری محمد شہباز ،اللہ دتہ مجید ،،کاشف وٹو ،،محمد ذیشان ،،اسد اسحاق ،فیض رسول،، سمیت دیگر عہدیدران نے آرگنائزیشن کی سالانہ کارکردگی 2017 کے بارے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ آرگنائزیشن کی طرف سے 200 سے زائد طلباء و طالبات کوتعلیمی رہنمائی سمیت یونیفارم ،شوز اور گرم جرسیاں فراہم کی گئیں ،2 مستحق طلباء کو سالانہ سکالر شپ دیا گیا اور درجنوں طلباء و طالبات کو کیرئیر کونسلنگ فراہم کی گئی انہوں نے بتایا کہ صحت کے شعبہ میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران 500 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ،ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے اور نہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ،ا نہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں 200 سے زائد مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا ،5 مستحق خاندانوں کو ان کی بیٹیوں کی شادی کے لئے مالی معاونت فراہم کی گئی اور 2 بیواؤں کی مالی امداد کی گئی ،اظہر اقبال کھوکھر نے کہا کہ سالانہ شجر کاری مہم کے دوران سینکڑوں درخت لگائے گئے اور پہلے سے لگائے گئے درختوں کو محفوظ کرنے کے لئے آگاہی مہم چلائی گی ،انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت کا یہ سلسلہ مخیر حضرات کے تعاون کے باعث ممکن ہوا ہے اور شاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جا ئے گا ۔
ننکانہ صاحب ( نیوز الرٹ )ضلعی محکمہ زکوٰۃ و عشر کمیٹی ضلع ننکانہ صاحب کی طرف سے مستحقین کے لئے ایک کروڑ نولاکھ روپے روپے کی رقم جا ری کر دی گئی جو 1824مستحقین زکوٰۃ کو 6000 روپے فی کس شفاف طریقے سے تقسیم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئر مین زکوٰۃ و عشر کمیٹی ننکانہ صاحب رانا ضیاء اللہ خاں نے نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آڈٹ آفیسر چوہدری محمد یاسین اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رائے وقار احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ،رانا ضیاء اللہ خاں نے کہا کہ 2017-18 کے دوران فنڈز زکوٰۃ و عشر کی تقسیم میں وفاقی حکومت کی طرف سے چند ماہ کی تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے دو اقساط ایک ساتھ جاری کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کے لئے فری ادویات کی فراہمی کے لئے فنڈز چند روز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب ،تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سانگلہ ہل اور شاہ کوٹ کو جا ری کر دیئے جائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدائیت پر زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم نہائیت راز داری سے کی جاتی ہے تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔ننکانہ صاحب ( نیوز الرٹ ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان شدید زخمی تفصیلات کے مطابق وار برٹن روڈ شاہ سلیم گاؤں گھر میں کام کرتے ہوئے اچانک بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے 25سالہ اکمل کی حالت غیر ہو گئی جسے ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
ننکانہ صاحب ( نیوز الرٹ )ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد شدید ہو گئے زخمی تفصیلات کے مطابق وار برٹن سٹی نزد روشن ٹرسٹ ہسپتال تیز رفتار موٹر سائیکل پر جمپ لگنے سے 22سالہ فائزہ گر کر شدید زخمی ہو گئی،سانگلہ ہل صفدرآباد روڈنزد معراج پورہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 22سالہ فرحان اور19سالہ فرید گر کر شدید زخمی ہو گئے ،مانانوالہ رود نزد بی بی جان مل تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 42سالہ ناصر گر کر شدید زخمی ہو گیا،تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاہے