اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب: پولیس نے 13لاکھ مالیت کے مویشی برآمد کرنے سمیت پولیس پر فائرنگ کرنیوالا ملزم 11سال بعد گرفتار کرلیا

ننکانہ صاحب ( نیوز الرٹ) سی آئی اے ننکانہ پولیس اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مشترکہ آپریشن کرکے 13لاکھ روپے مالیت کے مویشی برآمد کرنے کے علاوہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو 11سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اے ایس پی سرکل ننکانہ سنگھار ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا تھا پچھلے دو ہفتوں کے دوران چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں 13لاکھ روپے مالیت کے مویشیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے اے ایس پی سنگھار ملک، ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ شہبا زڈوگر، انچارج سی آئی اے عابد محمود، ڈی ایس پی ملک سدھار اور ایس آئی مظہر حسین پر مشتمل پولیس ٹیم کو مذکورہ گینگ کو گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات کی محنت کے بعد دو بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے سرغنوں سرفراز عرف سپھو اور منیر عرف منیری کو ساتھیوں ساون عرف عرفان ، محبت علی کھرل ، یاسر ، سلیم عرف سلو، ارشد عرف اچھری ودیگر کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 13لاکھ روپے مالیت کی 4 بھینسیں اور 9 بکرے برآمد کرکے ملزمان کے قبضہ سے 100فیصد ریکوری مکمل کر لی ہے انہوں نے کہا کہ 11سال قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے اشتہاری ملزم یعقوب کو 11سال بعد بلوچستان سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مویشی چور گینگ کو عارف والا اور نارووال سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ یہ ملزمان دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب ہیں اس موقع پروارداتوں کو مدعیوں نے پولیس افسران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔