قمر زمان کائرہ کی لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس

ننکانہ صاحب ( عثمان سندرانہ ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی آمد ہوئی ، جیالوں نے چوہدری قمر زمان کائرہ کا استقبال کیا اور پارٹی نعرے بھی لگائے ، اس موقع پر چوہدری قمر زمان کائرہ نے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں مقامی میڈیا اور نیوز چینلز کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔