اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پسند کی شادی کابُراانجام

شیخوپورہ(عثمان سندرانہ)تھانہ بھکھی کےعلاقہ فیروز وٹواں میں تیزاب گردی کاواقعہ پیش آگیا، شوہر نے اپنی بیوی پرتیزاب پھینک کرچہرہ جھلسادیا، خاتون کوزخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل کروادیاگیا،ڈی پی اوشیخوپورہ سرفرازخان ورک کےحکم پراےایس پی صدرعبدالخلیق اور بھکھی پولیس نے مختلف مقامات پر ریڈ کر کے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،4بچوں کی ماںنے اپنے پہلے شوہر سے طلاق حاصل کرکے ملزم بلال سے کورٹ میرج کررکھی تھی اورملزم بلال کو شادی کے متعلق اپنے گھر والوں کو بتانے پر مجبور کرتی تھی جس پر اکثر لڑائی جھگڑا بھی رہتا تھا، گزشتہ رات خاتون جونہی محلہ کی قریبی دکان سے سودا سلف لینے کے لئے نکلی اور موٹرسائیکل پر سوار اس کے خاوند ملزم بلال نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا جس پر خاتون کا شور سن کا علاقہ کے بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جبکہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او رضوان منظور چیمہ بھی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے خاتون کو ہسپتال داخل کروادیا۔