اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیس بک کے عہدیداران نے اپنی بڑی ناکامی تسلیم کر لی

فیس بک کے عہدیداران نے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں ہمارا پلیٹ فارم عالمی سیاست پر منفی کی جگہ مثبت اثرات مرتب کرے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی سوک انگیج منٹ ٹیم کے سربراہ سمت چکرورتی نے تسلیم کیا کہ’’ 2016میں فیس بک میں کام کرنے والوں نے اس بات کو سمجھنے میں بہت تاخیر کردی کہ برے عناصر ہمارے پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کررہے ہیں۔اب ہم ان خطرات پر قابو پانیکیلئے کام کررہے ہیں۔دیگر ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ فیس بک اس حوالے سے خطرناک سائٹ ثابت ہوسکتی ہے اور امریکی انتخابات ہی اس کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔فیس بک میں عالمی سیاست اور حکومتی رسائی کی ڈائریکٹر کیٹی ہربتھ نے بتایا کہ عرب اسپرنگ سے لے کر دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا بظاہر مثبت نظر آیا مگر گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات نے سب کچھ بدل دیا۔ غیر ملکی مداخلت کے باعث جعلی خبروں اور دیگر افواہوں کے پھیلنے پر فیس بک کو فوری شناخت کرنا چاہئے تھا۔