اے ٹی ایم مشینیں غیرمحفوظ ۔ گروہ جہلم میں بھی متحرک

جہلم(نجف شہزاد)بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کو ہیک کر کے پیسے نکالنے والا گروہ جہلم میں بھی منظر عام پر آ گیا،تھانہ سٹی پولیس نے گروہ کے دو افراد گرفتار کر لیے، کھاریاں کی خاتون کا اےٹی ایم کارڈملزمان جہلم میں استعمال کررہےتھے،نجی بنک کی اےٹی ایم مشین سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار نکالنےوالے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے گئے، اے ٹی ایم کارڈ ز،منہ اورفنگرپرنٹس چھپانے کیلئے ماسک اورٹوپی بھی برآمدکرلی گئی،جہلم پولیس مختلف پہلوؤں پرتحقیقات کررہی ہے۔