اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پونے 13 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد : عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پونے 13 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پونے 13 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی، حتمی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 25 پیسے اور پیٹرول 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ مٹی کا تیل 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 11 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی اور مہنگائی کا سامنا ہے۔