اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پتنگ بازوں کی ڈوریں کاٹنے کی تیاری

واربرٹن(عثمان سندرانہ)واربرٹن میں پولیس کاایکشن، پتنگ بازوں کی سختی آگئی، واربرٹن میں پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرسختی سے عملدرآمدکرائیں گےایس ایچ او تھانہ واربرٹن جاوید قریشی نے ’’نیوزالرٹ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واربرٹن میں بسنت منانے پر مکمل پابندی ہے اور یہ پابندی برقرار رہے گی،انہوں نے کہا کہ کسی کو بسنت منانے کے نام پر قیمتی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ پتنگ بازی سے اجتناب کریں، والدین کسی بھی متوقع کاروائی سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کیا جائے اور قانون پر عملداری یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔