اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دُلہے،نکاح خواں اورلڑکی کے والدکوسزاکاحکم

عمرکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سول جج عمرکوٹ نےکم عمرنابالغ لڑکی سےشادی کا الزام ثابت ہونے پر دولہا، نکاح خواں اور نابالغ لڑکی دلہن کے والد سمیت سات افراد کو چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت دو سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، ملزمان ضمانت پررہاتھے، سزا کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے سب جیل عمرکوٹ منتقل کر دیا،سزا پانے والے ملزمان میں احمدخان آریسر نکاح خواں قربان ہالیپوٹہ لڑکی کاوالدقادربخش سولنگی اورگواہان باراتی شامل ہیں،واضح رہےکہ چھ ماہ قبل سٹی تھانہ پولیس عمرکوٹ نےشہرکےنواحی علاقے بختاور کالونی میں خفیہ اطلاع پر بارات پرچھاپہ مارکرملزمان کوگرفتار کرکےسرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا اور کافی وقت سےیہ مقدمہ سول جج عمرکوٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا، آج اس اہم مقدمہ سول جج عامر راجپوت کی عدالت نے فیصلہ دیا ،اس فیصلے میں سزا پانے والوں میں کم عمر دلہن کے والد ،دولہا اور نکاح خواں اور شادی کے گواہان اور باراتی شامل ہے دوسری طرف کم عمر دلہن کے والد کا میڈیا سے بات چیت کرنے میں کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہےہمیں قانون کا پتہ نہیں تھا۔