اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگ کے رہنما اور سینیٹرنہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 24 جنوری کو نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا تے ہوئے ان کا معافی نامہ مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 5 سال کے لیے نا اہل بھی کردیا ہے۔فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا جب کہ ممکنہ طور پر انہیں اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی کو تقریرمیں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریرپر31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔