اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بجلی کمپنیوں میں احتساب شروع ہونیوالا ہے

توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ سو ارب روپے ہوچکے ہیں توانائی میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک جانب ملک میں بجلی چوری ہوتی ہے۔ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ سو ارب روپے ہو چکے ہیں توانائی میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک جانب ملک میں بجلی چوری ہوتی ہے اور دوسری جانب بل نہیں دئیے جاتے، بجلی کمپنیوں کے نقصان کا حجم تقریباً 120 ارب روپے سالانہ ہے بجلی کی پیداوار بڑھانے سے یہ حجم بھی بڑھے گاجو پاکستان کے ٹیکس دہندگان ادا کر رہے ہیں ، جو لوگ بجلی کے بل دیتے ہیں وہی ٹیکسوں کے ذریعے یہ نقصان پورا کر رہے ہیں اور بجلی چوروں کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑ رہا ہے پچھلے دو ماہ میں چار سے 8 ارب روپے کی اوور بلنگ سامنے آئی ہے۔ہم بجلی کمپنیوں کے اندر احتساب کا عمل شروع کر رہے ہیں اگلے تین چار دن میں لوگ یہ کام ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ جو کام نہیں کرے گا اسے نکال باہر کریں گے، لوگوں کو بجلی کنکشن 15 سے 20 دن میں ملیں گے ،ہم بہتر کسٹمر سروس کی طرف جارہے ہیں ۔ بجلی چوری کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے بجلی چوری والے علاقوں سے یہ تحفہ ملا ہے کہ اب چوری مزید بڑھ گئی ہے ،سرکلر ڈیٹ پر نظر رکھی جارہی ہے بجلی چوری والے علاقوں کو کم بجلی دی جائے گی ، نجی سرمایہ کاری سے بجلی کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جس سے سسٹم میں بہتری آئے گی ۔