اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پرایندھن کی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔
نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی ۔مخالفین کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے ووٹرز کو ناراض نہیں کر سکتی اس لئے لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔