اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,595FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہباز پروازکیلئے تیار

لاہور(نیوزالرٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی متبادل لیڈرشپ کیلئے میاں محمد شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، قائم مقام صدر یا مستقل صدر مگرانتخاب شہبازشریف ہی ہوں گے،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کیلئے میاں محمد شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے بعد پارٹی کی سینئر ترین لیڈرشپ شہباز شریف ہی ہیں، پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے اجلاس سینیٹ الیکشن کے فوری بعد ہو گا،یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ رہ چکے ہیں، شہباز شریف کی متبادل قیادت کیلئے نامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) میں حیثیت قائد کی ہو گی، شہباز شریف کو پہلے ہی وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق پارٹی صدارت کا فیصلہ 45 روز سے پہلے کرنا ہوتا ہے سینیٹ انتخاب کے بعد جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف باقاعدہ صدر منتخب ہونگے۔