اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز سب سے زیادہ رنز بنانیوالی ٹیم

قلندرز کے خلاف 5 وکٹوں پر 179 رنز کا ریکارڈ بنایا ، کمارا سنگا کارا 3 میچوں میں 126 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پی ایس ایل کی پہلی سٹیج مکمل ہو گئی، پی ایس ایل کے ہائی وولٹیج سنسنی سے بھرپور مقابلوں نے شائقین کے دِل جیت لیے۔ ایونٹ میں چوکے چھکوں کی بھرمار کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک سب زیادہ سکور بنانے کا اعزاز ملتان سلطانز کے نام ہے،انہوں نے قلندرز کے خلاف 5 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ سلطانز کے ہی اوپننگز بلے باز، کمار سنگاکارا 3 میچز میں 126 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہیں۔ عمران طاہر 7 وکٹیں لے کر ابھی تک کے نمبر ون بولرکا اعزاز رکھتے ہیں۔ فاسٹ بائولر جنید خان نے قلندرز کے خلاف پی ایس ایل تھری کی پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔