اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی خبریں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

حکمرانوں کی کرپشن اب چھپ نہیں سکتی، منصور شفیع
واربرٹن(عثمان سندرانہ) تحریک انصاف واربرٹن کے سینئر سیاسی رہنما اور ممبر ایم سی واربرٹن ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع نے کہا ہے کہ پوری قوم نیب اور سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑی ہے کرپٹ حکمرانوں کو ختم کر کے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ۔ میاں نواز شریف نے بھی ملکی اداروں کو کمزور کر کے خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کی لیکن تحریک انصاف کی طویل جدوجہد نے ملک میں کرپشن کے خلاف شعور کو اُجاگر کیا آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن اب چھپ نہیں سکتی،اب قوم ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گی۔ عدالت نے ان لوگوں کے لئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا۔ شریف برادران نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، احد چیمہ تو سب سے اوپر ہے، اس کے علاوہ بھی کئی لوگ لگائے گئے ہیں۔
واربرٹن(عثمان سندرانہ) موجودہ اسمبلیوں کی آ ئینی مدت کے قریب آ نے کے ساتھ ہی الیکشن 2018میں حصہ لینے والے تمام سیاسی لوگوں نے حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں،کونسلرز کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔تفصیل کیمطابق جیسے جیسے اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے قریب جارہی ہے تو ابھی سے ہی آئندہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھنے والے موجودہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی لوگوں نے ننکانہ صاحب کے حلقہ کے نہ صرف مقامی راہنماؤں‘چیئرمینوں‘وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کے ساتھ اپنے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ان کے ساتھ ملاقاتیں کرکے انہیں ابھی سے راضی کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ اور اس حوالے سے ان بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ابھی سے مختلف قسم کی کارنر میٹنگوں ملاقاتوں اور ان کی دعوتوں میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیاہے جس کا مقصد آنے والے الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ اور بغیر کسی گروپ اور دھڑے بندی کے بغیر الیکشن کے میدان میں اتر ا جائے۔
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالوحید نے کہا ہے کہ اہلیان ننکانہ کی تفریح کے لیے 2مارچ سے 4مارچ تک تین روزہ پھولوں کی نمائش اور فیملی فوک فیسٹیول کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں فوڈ سٹالز،لوک ورثہ سٹالز،کپڑوں کے سٹالز،ہینڈی کرافٹ سٹالز ،بچوں کے لیے پتلی تماشہ سمیت ملک کے نامور فنکاروں کی پرفارمنس ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ملک عبدالوحید نے پولیس،سول ڈیفنس سمیت دیگر محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جشن بہاراں کی تقریبات کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ، صفائی ستھرائی سمیت خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ داخلی راستوں کا تعین کریں۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل پنجا ب کے تعاون سے ننکانہ میں پہلی بار فوک فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں ملک بھر سے آنے والے آرٹسٹ اپنے اپنے فن پاروں کی نمائش کریں گے، جشن بہاراں کو مکمل طور پر فیملی فیسٹیول کی طرح منایا جائے گا۔ فیسٹیول کے دوران بغیر فیملی کے کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں فیملیز کے لیے اس طرز کے پروگرام ترتیب دینے کا مقصد عوام کو اچھا اور تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے ۔
ینگ کرسچین آرگنائزیشن ینگسن آباد کی گورنرباڈی توڑ دی گئی
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)ینگ کرسچین آرگنائزیشن ینگسن آباد کی گورنرباڈی توڑ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ینگ کرسچین آرگنائزیشن ینگسن آباد کے بانی پادری جان نثار نے تنظیم کی گورنر باڈی توڑنے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تنظیم کی نئی باڈی تشکیل نہیں دی جاتی اس وقت تک کوئی ممبر بھی اس تنظیم کے نام پر کوئی پروگرام نہ کرے۔ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالوحید کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام 2مارچ تا 4مارچ تک جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مختلف مقامات پر متعددکھیلوں کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔2 مارچ کو بوقت 2بجے دوپہر میونسپل اسٹیڈیم ننکانہ صاحب میں نیشنل لیول کا کبڈی میچ کھیلا جائے گا،3 مارچ کومیونسپل اسٹیڈیم ننکانہ صاحب میں فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،4 مارچ کو جمنیزیم ہال ننکانہ صاحب میں آرم ریسلنگ اور فٹبال کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے علاوہ ازیں سپورٹس کمپلیکس شاہکوٹ اور سپورٹس کمپلیکس سانگلہ ہل میں بھی بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے اور مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)عارضی قیام گاہ ایکٹ کے تحت مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق موڑکلاں کے رہائشی عبدالحمید پڈھیار نے گول چکر ننکانہ صاحب میں اپنا مکان سید والا کے رہائشی عامر کھرل کو ماہوار 6ہزار روپے کرایہ پر دے رکھا تھا جس کی تفصیل متعلقہ تھانہ میں جمع کروائی تھی گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے عبدالحمید پڈھیار کے خلاف عارضی قیام گاہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں) تیز رفتاری ، ایمپلی فائر ایکٹ اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں کا رہائشی اسماعیل پٹھان الفلاح پارک ننکانہ کے قریب سے ٹریکٹر ٹرالی کو لیکر جارہا تھاجو دوران ڈرائیونگ انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہا تھا جبکہ اسماعیل پٹھان نے اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر اونچی آواز میں گانے بھی چلا رکھے تھے ٹریفک پولیس اہلکار نے مذکورہ ڈرائیور کو جب روک کر چیک کیا تو اس کے پاس ٹریکٹر ٹرالی کے کاغذات بھی نہ تھے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)نواحی گاؤں ڈلہ ننگل چک نمبر 83میں 41واں سالانہ قائد اعظم سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں فٹ بال، کبڈی، والی بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے ، مذکورہ فیسٹیول 5مارچ تا 11مارچ تک جاری رہے گا کنوینئر سپورٹس فیسٹیول محمود خالد چوہدری نے صحافیوں کو بتایا کہ منعقدہ فیسٹیول میں ملک کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب محمد طاہر ملک سمیت دیگر سیاسی و سماجی قائدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ اسٹیشن ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 7سالہ راہگیر حماد اصغر شدید زخمی ہوگیا۔ سانگلہ ہل فیصل آباد روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 32سالہ محمد توصیف شدید زخمی ہوگیا۔ ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر واقع گابیانوالہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں 40سالہ اللہ دتہ شدید زخمی ہوگیا علاوہ ازیں گھوڑا چوک سانگلہ ہل کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 25سالہ وحید احمد شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔
واربرٹن،شیخوپورہ(عثمان سندرانہ) مختلف حادثات میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن سندرانہ ٹاون میں سینما کے قریب موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے واربرٹن کا رہائشی 15سالہ نوجوان احمد علی شدیدزخمی ہو گیا ۔دوسری جانب بائی پاس واربرٹن پر دو تیزرفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ضلع لودھراں کا رہائشی 25سالہ ارشد علی زخمی ہو گیا۔محلہ عیدگاہ واربرٹن میں موٹرسائیکل سلپ ہو کر گرنے سے 13سالہ نوجوان رضوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مصطفائی ایمبولینس واربرٹن کا عملہ معقع پر پہنچ گیا اور زخمی ہونے والے نوجوان احمد علی اور رضوان کو بروقت طبی امداد کیلئے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جبکہ ضلع لودھراں کے رہائشی زخمی ہونے والے نوجوان ارشد علی کوواربرٹن سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا ۔شیخوپورہ لاہور روڈ قلعہ ستارشاہ کےقریب جوتاسازفیکٹری کے ورکروں کی بس الٹ گئی۔حادثہ کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا