پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

جہلم (نجف شہزاد)جہلم میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمختلف عمارات کو سیل کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتربھی سیل کردیا گیا ہے۔ دفتر پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ہےجوکہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا ہے۔ ایکسائز آفیسر کے مطابق تحریک انصاف کی بلڈنگ کا ایک لاکھ سے زائد ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا ۔ جبکہ دوسری جانب جہلم پولیس پیٹرول پمپ جادہ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ ایکسائز آفیسر اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ پنجاب پولیس کا ہے جہلم بلڈنگ کا 95 ہزار سے زائد ٹیکس جمع نہیں کروایا گیاجس بنا پر اسے سیل کیا گیا۔