اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کے حکم پرجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں

ننکانہ صاحب(ملک عثمان سندرانہ)ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کے حکم پرجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،تھانہ بڑا گھر پولیس کااشتہاریوں، ڈکیتوں اور مویشی چوروں کے خلاف آپریشن میں انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے۔

اس بڑے پولیس آپریشن میں عزیز اللہ خان ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر رانا سجاد اکبراورانچارج چوکی بچیکی فیروزاحمدنے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ محنت اور جانفشانی سے اپنی تمام تر محکمانہ صلاحیتوں اور سائنسی و تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو ٹریس کیا۔ اس آپریشن میں پویس نے18ملزمان جن میں محمد فیاض،علی شیر،تاج،شہباز،مختیارعرف موکھی،علی رضا،عمرحیات،نصیر اللہ،اللہ دتہ،اسحاق،ثنااللہ،پرویز،یٰسین،علی احمد و دیگر شامل ہیں کو گرفتار کیا۔پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان چوری،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی رقم ،تقریباً45لاکھ مالیت کے 54چھوٹے بڑے جانور جن میں 13راس بھینس،14راس گائے ،

3شاخ بیل،4کٹے شاخ،کٹیاں8راس،3راس وچھیاں،3راس بکریاں،جھوٹیاں وغیرہ ،100عددگولیاں وکارتوس،2عدد بندوق12بور،5عدد پسٹل30بور،2عدد کاربین 12 بور اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا۔عزیز اللہ خان ڈی ایس پی سرکل بڑا گھراور ایس ایچ او رانا سجاد اکبرنے ڈاکوؤں اور راہزنوں کی واداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کو گرفتار شدہ مختلف گروہوں کے ملزمان سے برآمد کیا گیا 2لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور45لاکھ روپے مالیت کے 54جانوروں سمیت دیگر مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر رانا سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کااصل مال ان کے سپرد کردیا ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر ڈاکو، چور اور جرائم پیشہ افراد شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں تو پولیس ان چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹا ہوا مال ان ڈاکوؤں سے برآمد کر کے شہریوں کو واپس کرنے کے کام میں کوئی کمی نہیں کر رہی۔جبکہ ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس ٹیم کے انچارج اور دیگر عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیاہے۔