اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عامر خان ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کی تربیت کریں گے

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ وہ 7مئی کو پاکستان آئیں گے اور ایشین گیمز کے سلسلے میں پاکستانی باکسرز کی ٹریننگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چیمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، بہترین سہولیات سے لیس اسلام آباد کی عامر خان اکیڈمی کے دروازے تمام پاکستانی باکسرز کے لیے کھلے ہیں، جہاں تربیت کر کے وہ اپنی کارکردگی کا معیار بلند کر سکتے ہیں۔حال ہی میں اپنے حریف باکسر کو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرنے والے عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باکسر زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اور خود پر اعتماد قائم رکھیں، پھر کوئی آپ کوعالمی چیمپیئن بننے سے روک نہیں سکتا۔