اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آزادکشمیر۔پُل ٹوٹنے سے 80سیاح بہہ گئے

نیلم/آزادکشمیر(آصف اقبال)وادی نیلم میں نالہ کنڈل شاہی کےمقام پر پل گرنے سے 80سے زائد افراد جاگراں نالے میں بہہ گئے، پولیس ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ 50 سے 70 افراد اس پل پر موجودتھے جو اس نالے میں بہہ گئے ہیں جبکہ مقامی ذرائع تعداد زیادہ بتا رہے ہیں پولیس اور مقامی رضا کار موقع پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں بہہ جانے والے افراد کہ تلاش شروع کر دی گئی ہے، ان افراد کے بارے میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پل پر کھڑے ہو کر تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک یہ پل گر نے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے اور جاگراں نالے کی تیز رفتار موجیں اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 11 نعشیں نکال لی گئی ہیں، اطلاعات کے مطابق60 کے قریب سیاحوں کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں،ان میں لاہور سے آئے ہوئے سکول کے بچوں کا ٹرپ تھا، اموات زیادہ ہو سکتی ہیں ریسکیو آپریشن جاری،مقامی لوگ پاک آرمی اور انتظامیہ موقع پر امدادی کاروائیوں میں تعاون کر رہی ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر نے وادی نیلم واقعے پر فوری رپورٹ طلب کر لی،وزیر اعظم کا ڈپٹی کمشنر نیلم کو ٹیلیفون امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کر دی ہے،ڈپٹی کمشنرایس پی امدادی کارروائیاں تیز تر کریں اور لمحہ بہ لمحہ وزیراعظم ہاوس کو آگاہ کریں، فوری طورکنٹرول روم قائم کیا جاے جہاں سے بچوں کے اہل خانہ و میڈیا کو معلومات حاصل کرسکیں،حادثے کی وجوہات اور بد انتظامی کے ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائےاور امدادی کاروائیاں جاری ریسیکو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک آرمی بھی مصروف عمل ہے،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے بچے تقریبا80کےقریب تعداد میں یکدم پل پر چڑھ گئے جس سے پل وزن نہ بردداشت کر سکا اور فاؤنڈیشن سے اکھڑ گیا،ٹوورآپریٹر کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ بچوں کو یکدم سب کو پل پر نہ چڑھنے دیتا پل پر حفاظتی تدابیر لکھی ہوئی تھیں،ڈوبنےوالوں میں 3مقامی بچے بھی ہیں جو سیاحوں کے لیے کھانا لا رہے تھے40میں سے 15زخمیوں کو نکال کر جھمبر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 5ڈیڈ باڈیز کو بھی نکال لیا گیا ہے،کمانڈر محمد نسیم سول ڈیفنس نیلم جو کہ ابھی اس ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔