اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوروکپ: روسی اور انگلش تماشائیوں میں جھڑپیں،متعدد زخمی

مارسیلی (نیوز ڈیسک)فرانس کے شہر مارسیلی میں یورو فٹبال کپ 2016 کے دوسرے روز انگلینڈ اور روس کے شائقین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ان کو منتشر کرنے کیلئے پانی اور شیلنگ کا استعمال کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گراو¿نڈ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔ میچ ختم ہونے سے 5 منٹ قبل تک گراو¿نڈ کا ماحول خوشگوار تھا تاہم میچ برابر ہونے کے بعد روسی شائقین کی جانب سے پٹاخے پھاڑے گئے جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے شائقین پر حملہ کردیا۔ ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے دونوں شائقین کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لئے رکاوٹیں لگائی گئی تھیں لیکن وہ بھی کسی کام نہ آئیں اور روسی شائقین انہیں پھلانگ کر انگلینڈ کے شائقین تک پہنچ گئے۔ برطانوی سفیر جولین کنگ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فرانس کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں؛ کئی برطانوی شہری ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کا موقف ہے کہ گراؤنڈ میں بھگدڑ معمولی دھماکے کے باعث ہوئی ۔