اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کویت۔پاکستان اکیڈمی فارسپیشل کڈز کے زیر اہتمام افطار ڈنر

کویت(محمدعرفان شفیق)کویت میں پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے زیر اہتمام افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا ،پاکستانی کمیونٹی اور والدین نے بھرپور شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جسکی سعادت حافظ عبدالغفور نے حاصل کی، مولانا عارف جاوید نے رمضان اور صدقہ کےموضوع پرروشنی ڈالی،پاکستان بزنس کونسل کےصدر عارف بٹ، رضیہ میموریل ویلفیئرٹرسٹ کے بانی و چیئرمین راجہ بلال، پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز اِن کویت کے صدرمحمد طاہر بشیر ، پاکستان آکسفورڈ سکول کی پرنسپل غزالہ بانو، سہیل یوسف اور پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے محمد عمر نے خطاب کیا ، پاکستان آکسفورڈ سکول کی پرنسپل غزالہ بانو اور محمد عمر کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کا ادارہ ہے اور انہی کے تعاون سے چل رہا ہے امید ہےکہ پاکستان کمیونٹی مستقبل میں بھی اپنا تعاون اسی طرح جاری رکھے گی۔