اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بڑے یورپی ملک میں برقع پر پابندی عائد

کوپن ہیگن(شیخ ظفر)ڈنمارک نے برقع پر پابندی عائد کردی،غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پیش کیا جو منظور ہوگیا، پابندی کے حق میں 75 جب کہ مخالفت میں 30 ووٹ آئے تاہم 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،برقعے اور نقاب پر پابندی کے بعد اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین سر پر اسکارف اوڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے،ڈنمارک میں نقاب پرپابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے،اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظورہوچکا ہے اور اب ڈنمارک بھی اب ان یورپی ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین کے حجاب پر پابندی ہے۔