اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک افغان سرحد پرحملہ-5 دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی(محمدجابر)پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی میں3 جوان بھی شہید ہوئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزستان میں شوال کے مقام پرکئی بار فوجی پوسٹ کونشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 3 جوان جام شہادت نوش کرگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں میں حوالدار افتخار ساکن، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان شامل ہیں، حوالدار افتخار کا تعلق سرگودھا، سپاہی آفتاب کا تعلق چترال اور سپاہی عثمان کا تعلق گجرات سے تھا۔