اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سونے سے سجا مہنگا ترین ملک شیک گنیز بک میں‌ درج

امریکی ریاست نیویارک میں سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ملک شیک تیار کر لیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے سونے سے سجا دنیا کا مہنگا ترین ملک شیک متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت 12 ہزار 1 سو 33 پاکستانی روپے ہے ۔ لیوکس نامی اس مزیدار ملک شیک کی تیاری میں جرسی ملک، ونیلا آئسکریم، برطانیہ کی لگژری کلاٹڈ کریم، مڈغاسکر کے ونیلا بینز، وپنگ کریم، اٹلی کی چیری اور 23 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے. ملک شیک کو 3ہزار سوراسکی کے قیمتی اور مہنگے ترین کرسٹلزسے سجے گلاس میں سونے کے ورک سے سجا کرپیش کیا جاتا ہے ۔امریکی ریسٹورنٹ میں شیف جوئے کالڈرون کے تیار کردہ اس مہنگے ترین مزیدار ملک شیک کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے ۔