اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی مینگو فیسٹول کی تاریخی کامیابی ،دیار غیر میں شاندار انعقاد۔

کویت ( عرفان شفیق )پاکستانی مینگو فیسٹول کی تاریخی کامیابی ۔سفارتخانہ پاکستان کی زیرسرپرستی اورپاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیراہتمام جمعیة الزہراء میں پاکستانی مینگو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔سفیر پاکستان غلام دستگیر کے ہاتھوں آم میلہ کا افتتاح کیا گیا۔ ہزاروں کویتی،عرب،ایشیائی اور پاکستانی باشندوںنے شرکت کی۔شرکاہ کا کہنا تھا کہ آم تو بس پاکستانی ہی کھانے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق کویت میں چوتھے پاکستانی مینگوز فیسٹول کا افتتاح جمعرات 28 جون کی شب جمعیة الزہراء میں ہوا جس میں کویتی ،عرب پاکستانی اور ایشیائی باشندوں کی ریکارڈ تعداد شریک ہوئی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نے جمعیة الزہراء کے جنرل منیجر عبدالرسول صرخو ،کویتی عمائدین، دوست ممالک کے سفیروں،سفارتکاروں ، غایانا کے سفیر ڈاکٹر شامر آلے اورانکی اہلیہ مریم آلے، سفیرکینیا علی عباس، سفیر بنگلہ دیش ابوکلام، سفیر تنزانیہ مہادی، جنوبی کوریا کے سفیر ہانگ یانگیکی جو حال ہی میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے کویت پہنچے تھے انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ردگر زیتل کونسلر و ڈپٹی ہیڈ آف مشن جرمنی، میانمار کے سفیر آئی خینگ، انکے علاوہ سعودی عرب کے مدیر المراسم ریاض بن داودالعون، شام کے سفارتکار رفعت ابراہیم اوردیگر نے حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کے ہمراہ تالیوں کی گونج میں فیتہ کاٹ کر مینگو فیسٹول کا افتتاح کیا، پاکستان ٹیلی ویثرن کی اینکرو سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر افشاں ملک خصوصی طور پرپاکستانی مینگو فیسٹول میں شرکت کیلئے پاکستان سے کویت پہنچی تھیں،کویت کے قومی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان، پاکستانی سوشل و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان تقریب کی کوریج کیلئے موجود تھے۔سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوتھے پاکستانی مینگوز فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر حافظ محمد شبیرڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر کویت اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ کویت میں بسنے والا ہر شخص جان گیا ہے کہ آموں کی سب سے بہترین ورائٹی پاکستان میں پائی جاتی ہے۔ لوگ ہائیپر مارٹس اور مارکیٹس میں جا کر پاکستانی آم ہی طلب کرتے ہیں اس طرح پاکستان کی کویت کیلئے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔