اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے میں اسٹیج ٹوٹنے سے سراج الحق گرگئے

قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا، تاہم امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق و دیگر عہدیداران محفوظ رہے۔ مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کا انتخابی جلسہ جاری تھا کہ لکڑیوں کے ٹیبل سے بنا اسٹیج گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی کے باعث وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا جس سے اسٹیج پرموجود تمام افراد گر گئے۔اسٹیج پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، مجلس عمل کے علاقائی قائدین و عہدیداران موجود تھے۔خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام قائدین و عہدیدران محفوظ رہے۔حادثے کے بعد اعلان کیا گیا کہ جلسہ منسوخ نہیں کیا جائے گا اور تمام افراد پنڈال میں موجود رہیں، اسٹیج کے ٹوٹے پھوٹے سامان کو ایک طرف کرکے متاثرہ مقام کو خالی کرلیا گیا ہے اور سراج الحق سمیت دیگر قائدین شرکاء سے خطاب کریں گے۔