اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے بڑی پارٹیوں کی مزید وکٹیں گرا دیں

اسلام آباد( محمد جابر)خیبر پختونخوا اور سندھ سے تحریک انصاف کو بڑی کامیابیاں مل گئیں ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اجمل وزیرنے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صاحبزادی فضہ جونیجو نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں الگ الگ ملاقاتیںکیں۔ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہاربھی کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اجمل وزیر اور فضہ جونیجو کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔