اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں مطاف سے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی اورحج موسم میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کو بہترین سہولتیں مہیاکی گئیں۔ ہوٹلوں میں تعینات معاونین عازمین کرام کی مشکلات کے ازالے اوررہنمائی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات انچارج مین کنٹرول آفس محمد سلیم نے مدینہ منورہ کے مختلف ہوٹلوں کے دورے کے موقع پر کہی۔وزارت کے ڈپٹی سیکریٹری انتظامیہ نے وزارت کی میڈیا ٹیم کے ہمراہ مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کے مختلف ہوٹلوں اور رہائش گاہوں کا دورہ کیااوروہاں عازمین حج کے تاثرات اورانتظامات کاجائزہ لیا۔واضح رہے کہ پری حج آپریشن میںاس سال بیشتر پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ کے علاقے مرکزیہ میںرہائشیں مہیاکی گئی ہیں۔ ان میں کئی ہوٹل 3، 4 اور 5 اسٹار ہیں اور حرم کے قریب ترین ہیں۔ ان ہوٹلوں میں رمادہ حمرا، ملینیم عقیق، کونکورڈ دارلخیر، الخزامہ، رطانہ مسک ، پل مین زمزم، جوہر، فیروز، فیروز الماسی، رائل ایمان، انصارجدید، مقتیان ٹیولپ ، انصار گولڈن ٹیولپ وغیرہ شامل ہیں۔انچارج مین کنٹرول آفس نے دیارطیبہ ہوٹل میں موجود پاکستانی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور مختلف مریضوںسے احوال دریافت کیے۔ انھوں نے ڈسپنسری میں بیٹھنے کی جگہ کو بھی مزید بڑھانے کے احکام جاری کیے۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بغیراجازت نامے کے سفرحج کرنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 6ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔