اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں جو کلین ہوگا اور اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں پنجاب بھر سے نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی مرحوم رہنما سلونی بخاری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری اور کابینہ امور پر مشاورت ہوئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی شرکا کو پارلیمانی امور سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں نومنتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مشکل الیکشن لڑنے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، میرے لیے سب سے بڑا عذاب ٹکٹ دینا تھا، ہم نے ٹکٹ دینے کے عمل کو مزید بہتر کرنا ہے اور سب کو پتا تھا کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی جب کہ تمام سروے کہہ رہےتھےخیبرپختونخوا سےتحریک انصاف جیت جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے، انصاف میرٹ پر کرنا ہے، آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور قوم کا پیسا بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے جب کہ ہم نے پارٹی کو ایک ادارہ بنانا ہے، سب سے زیادہ ذمے داری پنجاب والوں پر ہے، جہاں ہماری کمزوری ہے اس حلقے میں ابھی سے کام شروع کرنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلٰی کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، یہ نوجوان کلین ہوگا، اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں، آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں جب کہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پنجاب کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے، وہاں کے لوگ کئی دہائیوں سے مفلسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے اور کے پی پولیس کے طرز کی اصلاحات لائیں گے، پنجاب کے اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اس کا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں، میں فیصلے میرٹ پراور قوم کے مفاد کے لیے کروں گا جب کہ ذاتی سیاست نے سیاستدانوں کو ذلت دی ہے، ذاتی سیاست میں عوام کا نام لےکراقتدارمیں آکراپنی ذات کا سوچتے ہیں۔