اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے خفیہ رائے شماری کا عمل جاری ہے۔اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں نومنتخب اسمبلی کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مرحلہ وار انتخاب کیا جارہا ہے۔ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔پہلے مرحلے میں اسپیکر کے لیے رائے شماری کا عمل جاری ہے، اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کے درمیان مقابلہ ہے، ضابطے کے مطابق حروف تہجی کے تحت باری باری ارکان کو نام سے بلایا جارہا ہے۔رائے شماری کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نئے اسپیکر سے سردار ایاز صادق حلف لیں گے جس کے بعد وہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخابی عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے قاسم سوری اور ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود میں مقابلہ ہوگا۔