اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان سے چودھری نوشیرمان کی خصوصی ملاقات

لاہور(ملک عثمان سندرانہ)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نوشیر مان نے پنجاب کابینہ کے ارکان کو وزارتوں کا حلف اٹھانے پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بہترین ٹیم کاانتخاب کیا ہے،چوہدری نوشیر مان نےخصوصی طور پر عبدالعلیم خان کو وزیر بلدیات وکمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سنیئر منسٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کو صوبائی وزیر بلدیات اور سنیئر وزیر پنجاب نامزد کر کے لاہور سمیت پورے پنجاب کی عوام کےدل جیت لیےہیں،انکامزید کہنا ھے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سنیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پنجاب کی یہ ٹیم ہر شعبے میں عوام کو ڈلیور کرے گی اور ایسے کام کریں گے کہ جن سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔