اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لیسکوکا پری پیڈ بلنگ والے جدید میٹرلگانے کا کامیاب تجربہ

لیسکو نے پری پیڈ بلنگ والے جدید میٹرلگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ لاہورالیکٹرک سپلاہی کمپنی لیسکونے بجلی چوری روکنے، لائن لاسسزمیں کمی اورلوڈ مینجمنٹ کوکنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آٹومیٹک ریڈنگ والے میٹرزکے زریعے پہلے پراجیکٹ ہر کامیاب تجربہ کر لیا۔لیسکو نے جدید میٹر مدینہ کالونی تاج طاغ اورشاد باغ کے علاقوں میں لگائے ہیں۔ میٹرزلگنے سے لیسکو کے لائن لاسسز، بجلی چوری اورلوڈ کو کنٹرول کرنے سمیت 100 فیصد ریکوری بھی شروع کردی ہے۔ لیسکو چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویزچھٹہ نے ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جدید میٹرینگ سسٹم سے بجلی چوری میں 50 سے 70 فیصد کمی آئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے پری پیڈ میٹرنگ کی اجازت بھی دے دی ہے جس کا ٹینڈرجلد کردیا جائے گا۔ لیسکو نے اپنے وسائل سے 12 لاکھ آٹومیٹک ریڈنگ والے میٹرلگانے شروع کردیے ہیں جس پر3 ارب روپے سے زائد رقم خرج ہوگی۔ صارفین کسی بھی وقت اپنا لوڈ ریڈنگ اوربلنگ دیکھ سکیں گے، پری پیڈ میٹر لگنے سے ریکوری بھی 100 فیصد ہوجائے گی۔