اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم عمران خان کا پیغام برداشت اور امن کی بنیاد پر تھا, مشیر برائے میڈیا افتخار درانی

اسلام آباد (محمد جابر) وزیر اعظم عمران خان کا پیغام خالصتا برداشت اور امن کی بنیاد پر تھا۔ یہ بات وزیر اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کی۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت نے انتہائی منفی اور متکبرانہ اور مایوس کن رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو امن مذاکرات کی دعوت دی تھی، لیکن اس دعوت کے جواب میں نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھارت نے اچانک بہانے بنا کر نیویارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات سے انکار کردیا تھا۔ افتخار درانی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے امن کے پیغام کا مناسب اور معقول جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔