اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

50 لاکھ گھربنانے کے حوالے سے وزیراعظم آج بڑا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھربنانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھربنانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ملک کے کچھ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کی رجسٹریشن کاعمل 22 اکتوبرسے شروع ہوگا جودوماہ تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق ملک بھرکی کچی آبادیوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ بےگھرافراد کو ترجیح دی جائے گی۔ پہلےمرحلے میں گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین اور عام شہری رجسٹریشن کراسکیں گے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے “اپنا گھر اتھارٹی” کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جو ہرشہر میں سستے گھروں کی ضروریات اور جگہ کی نشاندہی کرے گی۔فیڈرل گورنمنٹ ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن نجی شعبے کے اشتراک سے منصوبہ شروع کرے گی۔ گھروں کی لاگت 15 سے 20 سال کی آسان اقساط میں وصول کی جائے گی۔