اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اٹلی: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی

بریشیا(زاہدزمان)اٹلی میں موسلادھار بارشوں،ژالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اٹلی کے کئی شہروں میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینس کی بیش تر عمارتوں میں پانی داخل ہوگیا، شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے، زندگی معطل ہوچکی ہے،پانی پر تیرنے والا شہر وینس آج پانی میں ڈوبا ہوا دکھائی دیتاہے،حکام کے مطابق وینس کا پچھتر فیصد حصہ بارشوں سے متاثر ہو ا ہے،شہر کے مشہور علاقے سینٹ مارک اسکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے،اٹلی کے مختلف شہروں میں سڑکیں، گلیاں، ہوٹل، مکانات پانی سے بھر گئے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے، ٹریفک حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی،اٹلی کے مختلف شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی، حکام نے خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔