کابل:مسجد میں خودکش دھماکہ،10 فوجی جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے خوست میں افغان نیشنل آرمی بیس کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں دس فوجی جوان جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب فوجی اہلکار نماز جمعہ ادا کرنے میں مصروف تھے۔ آرمی کے ترجمان کیپٹن عبد اللہ نے دس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ حملے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کابل منتقل کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔