اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پکڑ دھکڑ چھوڑ کر ملکی مسائل پر توجہ دیں،آصف زرداری

حیدر آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے، کراچی کی 50 سال پرانی ایمپریس مارکیٹ کو توڑ دیا گیا، روزگار دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا 63 فیصد دیتا ہے واپس کیا ملتا ہے؟ ہم صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں، ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جاسکتا، گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، جیل میرا دوسرا گھر ہے، پکڑ دھکڑ چھوڑ کر ملکی مسائل پر توجہ دیں، اداروں سے غیر جانبداری لینا ہے اختیار ہم خود لیں گے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، موجودہ حکومت انڈر 16 کھلاڑی ہے، حکومت تب ہی مضبوط ہوگی جب صوبے ساتھ ہوں گے، ہم نے اپنے 100 روز میں مشرف کو نکالا تھا۔