اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترکی جاتے گاڑی حادثہ کا شکار،گجرات کے دو نوجوانوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق

دولت نگر(توصیف احمد )نواحی گاؤں دریکڑی کے انسانی سمگلر رضوان نے اپنے ہی گاؤں کے ساجد کو سبز باغ دیکھا کر غیر قانونی طریقہ سے استمبول بھیجا ترکی میں پہنچ کے مطلوبہ جگہ پر جاتے ہوئے گاڑی حادثہ کا شکار ھو گئ جس میں غیر ملکیوں سمیت ضلع گجرات کے دو نوجوانوں 35 سالہ ساجد ولد یونس سکنہ دریکڑی (جو کہ 3 بچوں کا باپ تھا) اور حافظ عثمان ولد محمد طارق سکنہ شامپور سمیت 4 پاکستانی بھی زندگی کی بازی ھار گئے ۔حادثہ کا سن کے ساجد کے وارثان نے جب انسانی سمگلر رضوان سے اس کے گھر جا کے پوچھا تو رضوان نے اُلٹا انہیں ڈرا دھمکا کے گھر سے نکال دیا ۔ساجد کے وارثان نے اعلی حکام سے ایسے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائ کا مطالبہ کیا ہے جو اپنے مفاد کی خاطر سادہ لوح افراد کو سبز باغ دیکھا کے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں